24 اپریل، 2018، 6:59 PM

پاکستان کے چیف جسٹس کا تنخواہ لینے سے انکار

پاکستان کے چیف جسٹس کا تنخواہ لینے سے انکار

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تنخواہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک باقی سرکاری ملازمین کو تنخوا ہ نہیں ملے گی مجھے بھی تنخواہ نہ دی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار نے تنخواہ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک باقی سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی مجھے بھی تنخواہ نہ دی جائے۔  اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنی تنخواہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک باقی سرکاری ملازمین کو تنخوا ہ نہیں ملے گی مجھے بھی تنخواہ نہ دی جائے، یہ عام ہو چکا ہے کہ سرکاری ملازمین کو یکم کو تنخواہ نہیں ملتی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریاست کے تمام ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی تک چیف جسٹس کو تنخواہ نہ دی جائے، میرا چیک میرے اکاؤنٹ میں نہیں جائے گا، ملازمین کو ادائیگی کی تصدیق کے بعد میرا چیک میرے اسٹاف کو دیں۔

News ID 1880261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha